صبیح رحمانی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواں، نعت گو شاعر اور نعتیہ ادب کے محقق و نقاد 27 جون 1965 میں پیدا ہوئے۔ وہ نعتیہ ادب کے تحقیقی، تنقیدی اور علمی جریدہ نعت رنگ کے مدیر اور نعت کی تحقیق کے لیے قائم کیے گئے ادارے نعت ریسرچ سینٹر کے بانی اور سیکریٹری جنرل ہیں۔ صبیح رحمانی کی اردو نعتیہ شاعری کے انگریزی تراجم بھی شائع ہو چکے ہیں۔ ان کے نعتیہ مجموعہ کلام 'جادہ رحمت' کا انگریزی ترجمہ Jada-i-Rehmat کے عنوان سے جسٹس (ر) ڈاکٹر منیر احمد مغل نے اور 'سرکار کے قدموں میں 'کا انگریزی ترجمہ Reverence Unto His Feet کے عنوان سے سارہ کاظمی نے کیا۔ صبیح رحمانی جن ممالک میں نعت خوانی کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ان میں کینیڈا، ناروے، ڈنمارک، سویڈن، فرانس، بیلجیم، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ماریشس، ریاستہائے متحدہ امریکہ، کویت، اومان، اسکاٹ لینڈ، ہالینڈ اور سعودی عرب شامل ہیں۔  تصانیف  میں نعتیہ مجموعے ماہِ طیبہ، نظامی اکیڈمی کراچی، 1989ء جادۂ رحمت، ممتازپبلشرز کراچی، 1993ء خوابوں میں سنہری جالی ہے، ممتاز پبلشرز کراچی، 1997ء کلیاتِ صبیح رحمانی، دار السلام لاہور، 2019ء۔